تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

آئی ایم ایف کا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر اظہار تشویش ، رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ماہانہ 143 ملین لیٹر پیٹرولیم مصنوعات اسمگلنگ کو روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ماہانہ ایک لاکھ 20 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر اظہار تشویش کردیا۔

ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ مانگ لی اور پٹرولیم مصنوعات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اب تک اقدامات پر رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اسمگلنگ سے کسٹم ،لیوی مدمیں 10 ارب سے زائد نقصان ہو رہا ہے، ماہانہ 143 ملین لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکا جائے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی سے ریونیوشارٹ فال ہوگا۔

آئی ایم ایف نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمگلنگ نہ رکی توریونیو شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ ہے ساتھ ہی ایف بی آر، وزارت خزانہ کو ریونیو بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

Comments

- Advertisement -