اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا پاکستان جائزہ کیلئے واشنگٹن میں اجلاس ہوا جس میں  1.29 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ موجودہ قرض پروگرام کی 1.09ارب ڈالر کی قسط منظور کی گئی جب کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آر ایس ایف فنڈکی 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط منظور کی گئی۔

پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔ ای ایف ایف پروگرام کی ایک ارب ڈالرکی  پہلی قسط ستمبر 2024میں ملی تھی۔

ای ایف ایف قرض پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025 میں ملی تھی۔

ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری کے بعد 1.29 ارب ڈالر چند گھنٹوں بعد اسٹیٹ بینک منتقل ہوجائیں گے

Website |  + posts

اہم ترین

مزید خبریں