پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور

واشنگٹن : عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کیلئے قرض کی دسویں قسط کی منظوری دے دی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے مزید تقریباً پچاس کروڑ ڈالر مل جائیں گے ۔

واشنگٹن میں آئی ایف بورڈ کے اجلاس میں قسط کی منظوری دی گئی، قسط کی مالیت انچاس کروڑ اکیاسی لاکھ ڈالر ہے، اب تک پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت چار ارب اٹھانوے کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔

آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان جائزہ مذاکرات چار ستمبر کو کامیابی کے ساتھ ختم ہوئے تھے، آئی ایم ایف کے مطابق حکومت پاکستان بجٹ خسارہ اور مرکزی بینک سے حکومتی قرض گیری کے اہداف حاصل نہ کر سکی تھی اور حکومت نے آئی ایم ایف سے ان شرائط پر چھوٹ طلب کی تھی جو کہ دے دی گئی ہے ۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی سے بہتری آئی ہے اور معیشت کو لاحق خدشات میں کمی ہوئی ہے، اس سلسلے میں حکومتی اقدامات خوش آئندہ ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں