راولپنڈی : عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کالیٹر آف انٹینٹ عام کیا جائے تاکہ عذاب کا پتہ چل سکے۔
تفصیلات کے مطابق عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ووٹ دینے والے سیلاب میں مررہے ہیں، ووٹ لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں۔
شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف کالیٹر آف انٹینٹ عام کیا جائے تاکہ عذاب کا پتہ چل سکے، دنیا میں پیٹرول سستا ہے اور ہم20روپے فی لیٹر مزید سیلز ٹیکس لگانے جارہے ہیں، فیول سرچارج کے بغیر بینک بل وصول نہیں کررہے اور ڈالر کو پرلگ گئے ہیں۔
ووٹ دینے والے سیلاب میں مررہے ہیں،لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں۔IMFکالیٹر آف انٹینٹ عام کیاجائے تاکہ آنے والے عذاب کا پتہ چل سکے۔دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سستی،ہم20روپے فی لیٹر مزید سیلز ٹیکس لگانے جارہے ہیں۔ فیول سرچارج کے بغیربنک بل وصول نہیں کررہے۔ڈالر کو پرلگ گئے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 25, 2022
گذشتہ روز مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ اس ملک میں دہشتگردی کو گلی ڈنڈے کا کھیل بنا دیا گیا ہے 13 جماعتیں مل کر عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر اپنے اس دعوے کو دہرایا تھا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، مسلم لیگ ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہے، اسی سال الیکشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔