ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس وصولی بہتر بنانے پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس وصولی بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا کہ کہ آئی ایم ایف وفد سے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے، وفد کے ساتھ کل سے ورچوئل مذاکرات شروع ہوں گے جس میں بجٹ کے اہداف طے کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں توانائی شعبہ، سرکاری اداروں اور مالیاتی اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے، کلائمٹ فنڈنگ، پاور سبسڈی اصلاحات اور آفات سے نمٹنے کے فریم ورک پر گفتگو ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کشیدگی کے پاکستان کی معیشت پر اثرات بھی زیر غور آئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق شیڈول مذاکرات مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف وفد روانہ ہوگیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اگلی قسط کے لیے پاکستان سے آئندہ تین سالوں کے یلے میکرو اکنامک فریم ورک مانگا گیا ہے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے، ٹیکس وصولی بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

علاوہ ازیں آئندہ مالی سال کے دوران پرائمری بیلنس کا ہدف بلحاظ جی ڈی پی 2 فیصد رکھا گیا ہے، پاکستان نے 2027 میں جی ڈی پی کا 2 فیصد بنیادی سرپلس ہدف برقرار رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

حکام کے ساتھ توانائی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کا اگلا جائزہ مشن 2026 کے دوسرے نصف میں متوقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں