تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پاکستان کی معیشت مالی سال 2022 کے آغاز پر مستحکم تھی، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کے چیف ریسرچ ڈینیئل لیچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مالی سال 2022 کے آغاز پر مستحکم تھی اور معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے آؤٹ لُک 2023 کے اجرا پر چیف ریسرچ ڈینیئل لیچ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مالی سال 2022 کےآغاز پر مستحکم تھی۔ مالی سال 2022 میں پاکستان کی معاشی ترقی عالمی سطح پر نمایاں تھی اور ترقی کی شرح 6 فیصد تھی۔

ڈینیئل لیچ نے کہا کہ مالی سال 2023 میں پاکستان میں پاکستان کی معیشت دباؤ کا شکار ہوگئی اور رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کی معاشی ترقی محض 2 فیصد ہوسکتی ہے۔

آئی ایم ایف کے چیف ریسرچ آؤٹ لُک رپورٹ کے حوالے سے مزید بتایا کہ مالی سال 2023 میں پاکستان میں مہنگائی میں یکایک اضافہ ہوا۔ افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لیے شرح سود بھی 17 فیصد تک پہنچی جب کہ گزشتہ سال آنے والے سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا کی سپلائی متاثر ہوئی جو مہنگائی میں اضافے کا سبب بنی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا۔ سال 2023 میں مہنگائی 21 فیصد سے زائد دیکھنے میں آئی۔ ڈالر کے ایکسچینج ریٹ سے پاکستان میں مزید مہنگائی بڑھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ

ڈینیئل لیچ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ معاشی پالیسیز میں تسلسل سے پاکستان میں مہنگائی 2025 تک کم ہو کر7 فیصد تک آسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -