پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پاکستان کی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، آئی ایم ایف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (09 مئی 2026): انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آ رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں جنگ جیسے مشکل عالمی حالات کے باوجود پاکستان نے اپنے معاشی اہداف حاصل کیے ہیں۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق ای ایف ایف پروگرام کے تحت پاکستان نے معاشی استحکام میں نمایاں پیش رفت کی جب کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو کاروباری وسعت کے لیے مسابقت کو فروغ دینا ہوگا، جس سے پیداواری شعبہ ترقی کرے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاشی اصلاحات کے ذریعے پاکستان طویل مدت کی معاشی گروتھ حاصل کرسکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فی صد رہنے کا امکان ہے جب کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 7.2 فی صد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 17.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جب کہ دسمبر کے آخر تک ذخائر 16 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔ آئندہ برسوں میں زرمبادلہ ذخائر مزید بہتر ہونے کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔


آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی


آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.9 فی صد رہنے کا امکان ہے جب کہ قرض معیشت کے 73.8 فی صد کے برابر رہ سکتے ہیں۔ مالی سال 2026 میں جی ڈی پی کا 1.6 فی صد پرائمری سرپلس حاصل ہونے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی اشیائے ضروریہ کی بلند قیمتوں کے باعث پاکستان میں توانائی کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں لاگت کے مطابق رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کی نجکاری اور اصلاحات تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سماجی تحفظ، تعلیم اور صحت پر اخراجات بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے آئی ایم ایف نے کہا کہ 28 ماہ کے آر ایس ایف پروگرام سے پاکستان کو موسمیاتی چیلنجز کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی جب کہ قدرتی آفات سے نمٹنے میں بھی معاونت حاصل ہوگی۔ اعلامیے میں کلائمیٹ ریزیلینس کے لیے آفات سے بچاؤ کی اصلاحات کو ترجیح دینے، پانی کے مؤثر استعمال، موسمیاتی خطرات کی نگرانی اور وفاقی و صوبائی رابطہ بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں