اسلام آباد (04 اکتوبر 2025): سیلاب سے متاثرہ صوبوں نے آئی ایم ایف سے معاشی اہداف پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کی تیسری قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں، پاکستان نے سیلاب سے نقصانات کی وجہ سے معاشی اہداف میں نظر ثانی پر بریفنگ دی، اور سیلاب سے متاثرہ صوبوں نے معاشی اہداف پر نظر ثانی کی درخواست کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث صوبائی بجٹ سرپلس حاصل نہیں ہو سکے گا، اس لیے صوبوں نے آئی ایم ایف سے اہداف پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال صوبوں کو 1 ہزار 464 ارب روپے کا بجٹ سرپلس دینا ہدف ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب 740 ارب روپے کا پرائمری بجٹ سرپلس کا ہدف حاصل نہیں کر سکے گا، سندھ کی جانب سے بھی مشن کو 370 ارب روپے بجٹ سرپلس سے اہداف میں نظرثانی کی درخواست کر دی گئی ہے۔
سخت شرائط لاگو ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ نے بجٹ سرپلس وفاق سے تمام محاصل وصول ہونے سے منسلک کر دیا ہے، کے پی نے 220 ارب اور بلوچستان نے 150 ارب سے زائد بجٹ سرپلس دینا ہے، کے پی، پنجاب، سندھ میں سیلاب کے باعث پرائمری بجٹ سرپلس حاصل نہیں ہو سکے گا، مشن سے صوبوں کے بجٹ سرپلس پر پالیسی سطح کے مذاکرات میں دوبارہ بات ہوگی۔
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News


