اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کا دورہ پاکستان ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام : ملک میں حالیہ دہشت گردی کےواقعات کےبعد عالمی مالیاتی ادارے نے اپنادورہ پاکستان ملتوی کردیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے باعث آئی ایم ایف نےاپنا دورہ پاکستان ملتوی کردیا۔عالمی مالیاتی ادارے کےوفد نےآئندہ ہفتے اسلام آباد آناتھا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے بعددونوں جانب سے حکام کی پہلی ملاقات ہونی ہے۔مذاکرات میں پاکستانی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیاجائےگا۔

خیال رہےکہ آئی ایم ایف کا معاشی جائزہ پاکستان کےلیے اہم ہے۔ پاکستان کوغیر ملکی مارکیٹ اورقرض دہندگان سے قرضوں کےلیےآئی ایم ایف کی اچھی رپورٹ درکار ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ہونے والے مذاکرات میں پروگرام کےاختتام کے بعدملکی معیشت میں ہونے والےبگاڑ کی بھی نشان دہی متوقع ہے۔اس کےعلاوہ سرکلر ڈیٹ،مالیاتی خسارے میں اضافہ اور بیرونی واندورنی قرضوں کی صورت حال زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:ٹیکس چوری کےخلاف اقدامات‘آئی ایم ایف نےتفصیلات مانگ لیں

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس نظام میں مبینہ کرپشن اورٹیکس چوری کے خاتمہ کےلیے اقدامات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں