تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیر خزانہ آئی ایم ایف پروگرام کی جلد بحالی کیلیے پُرامید

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک دو دن میں بحال ہو جائیگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک دو روز میں بحال ہوجائیگا، آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اسے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ پربھی اعتراض نہیں، 12 لاکھ روپے پر انکم ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی، غریب عوام کو ریلیف ملے گا امیروں پر ٹیکس لگےگا۔

واضح رہے کہ وزیرمملکت خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے گزشتہ روز آئی ایم ایف معاملے پر امریکا سے مدد لینے کی تصدیق کی تھی۔

ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے قائمہ کمیٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف سے بات چیت چل رہی ہے، بہت سی چیزوں پر آئی ایم ایف وضاحت مانگ رہا ہے۔

عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ تمام ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، آئی ایم ایف پر بھی امریکا سے بات چیت ہوئی ہے، گزشتہ حکومت کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ متاثرہوئی، ہم دوبارہ پاکستان کی ساکھ کوبحال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرمملکت برائے خزانہ کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے امریکا سے مدد لینے کی تصدیق

وزیرمملکت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے امریکا سے تعلقات بہترہو رہےہیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا دورہ امریکا بھی کامیاب رہا ، اس وقت آئی ایم ایف سے بجٹ پر بات ہورہی ہے۔

Comments

- Advertisement -