بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف کی شرط، تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے تنخواہ دار طبقے پر نئی شرط لگادی اور ٹیکس سلیب میں تبدیلی کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ کے لیے ٹیکس سلیب میں تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے ، آئی ایم ایف نے 3لاکھ سے 5 لاکھ آمدن پرٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

تنخواہ دار طبقے کی بلند ترین قابلِ ٹیکس آمدنی کی حد نیچے لائی جارہی ہے، اس کے نتیجے میں ماہانہ 3 لاکھ 33 ہزار روپے کمانے والوں کو کم و بیش 35 فیصد انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

کاروباری شخصیات سے 3 لاکھ 33 ہزار روپے ماہانہ کی بنیاد پر 35 فیصد انکم ٹیکس چارج کیا جارہا ہے جبکہ تنخواہ دار طبقے کے لیے بلند ترین انکم ٹیکس ماہانہ 5 لاکھ روپے کی حد سے شروع ہوتا ہے۔

آئی ایم ایف نے حکومت کو پابند کیا ہے کہ انکم ٹیکس سے چھوٹ کی حد 50 ہزار روپے ماہانہ رہنے دی جائے، اس میں مزید رعایت نہ دی جائے۔

اس کے نتیجے میں لوئر مڈل کلاس کے وہ لوگ متاثر ہوں گے جن کی ماہانہ تنخواہ 50 ہزار سے ایک لاکھ درمیان ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں