ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریلیف دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(17 جون 2026): پاکستان کی معاشی ٹیم اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریلیف فراہم کرنے کے معاملے پر ورچوئل مذاکرات ہوئے ہیں، تاہم آئی ایم ایف نے فی الحال اس سیکٹر کو ریلیف دینے پر آمادگی ظاہر نہیں کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے 115 ارب روپے کے ریلیف کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس ریلیف کے تحت بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس کی دفعات 236C اور 236K میں ٹیکسز کی شرح میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں دفعہ 236C کے تحت جائداد فروخت کرنے والے پر ٹیکس کی شرح کو 2.75 فیصد تک محدود کیا گیا ہے، جبکہ دفعہ 236K کے تحت خریدار پر ٹیکس کی شرح کو 1.25 فیصد تک محدود کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان ٹیکس چھوٹ اور ریلیف پر آئی ایم ایف کو راضی کرنے کے لیے ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومت کی جانب سے اس سیکٹر کے لیے ریلیف برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ ایک اور اعلیٰ سطح کے ورچوئل مذاکرات بھی متوقع ہیں تاکہ تعطل کو دور کیا جا سکے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں