منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف نے معاہدے کی منظوری سے قبل پاکستان سے نیا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانیاں مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانیاں مانگ لیں، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بیرون ادائیگیوں کیلئے 8 ارب ڈالرکی یقین دہانیاں کرادیں ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو 3.5 ارب ڈالر فراہم کرے گا، چین کے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ میں رکھے رہیں گے جبکہ چین کے کمرشل بینکس 1.5 ارب ڈالرفراہم کریں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 2 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات ایک ارب ڈالر، عالمی بینک 50 کروڑ ڈالر اور ایشیا انفراسٹرکچر بینک 25 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ جنیوا کانفرنس کے اعلان کردہ 35 کروڑ ڈالربھی پاکستان آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں