جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف کو کرپشن پر تشویش، سیاستدانوں اور اعلیٰ حکام کی مالی تفصیلات طلب

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گورننس کی بہتری اور کرپشن کا خاتمہ آئی ایم ایف نہیں ہمارا ایجنڈا ہے بدعنوانی کا خاتمہ آئی ایم ایف کا نہیں بلکہ حکومت پاکستان کا مشن ہے۔

وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے گورننس سسٹم اور بدعنوانی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور آئی ایم ایف نے سیاستدانوں اور اعلیٰ حکام کی مالی تفصیلات طلب کی ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا بدعنوانی آئی ایم ایف پروگرام پر اثرانداز ہو گی؟ تو وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ کرپشن اور بیڈگورننس کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان جاری کر دیا گیا ہے گورننس کےنظام میں بہتری کے لیے متعدد کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

واشنگٹن میں گفتگو کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے وفاقی اسپتالوں کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی کٹوتی پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کے فنڈز کم کرنے سے متعلق مجھے کوئی معلومات نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران پر سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے استعمال پر وزارت توانائی سوچ بچار کرے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں