ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

سپلیمنٹری گرانٹ ! آئی ایم ایف کا حکومتِ پاکستان سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے سپلیمنٹری گرانٹ پر وفاقی حکومت کے اختیارات محدود کرنے کا مطالبہ کردیا ، تاکہ شفافیت اور مؤثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں گزشتہ 10 سال کی سپلیمنٹری گرانٹس کے اسپیشل آڈٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کے سپلیمنٹری گرانٹس پر اختیارات محدود کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ شفافیت اور مؤثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔

آئی ایم ایف کا تکنیکی مشن پاکستان بجٹ پراسیس کیلئے اہداف پر عملدرآمد کےجائزہ کیلئے پہنچ گیا، مشن، پبلک فنانس مینجمنٹ اور بجٹ پراسیس میں تبدیلی کے اہداف پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجٹ پراسیس کو شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل پبلک فنانس مینجمنٹ اسسمنٹ پر بھی غور کیا جائے گا اور سپلیمنٹری گرانٹس کے میکنزم کی نگرانی کے لیے آڈیٹر جنرل آڈٹ کرے گا۔

وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی بجٹ کال سرکلر جاری کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں، جبکہ پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ میں بھی کچھ ترامیم متوقع ہیں۔

آئی ایم ایف کا وفد تقریباً ایک ہفتے سے زائد تکنیکی معاونت فراہم کرے گا تاکہ پاکستان کے بجٹ پراسیس اور مالیاتی نظم کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں