تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

6بلین ڈالر کا قرض چاہے تو شرائط پوری کرو، آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے 5 مطالبات رکھ دیئے

واشنگٹن : آئی ایم ایف نے چھ بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی بحالی کے لیے پاکستان کے سامنے پانچ شرائط پیش کردیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے چھ بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی بحالی کے لیے پانچ شرائط رکھ دی۔

نئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان دورِ حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے امریکا جاتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو بقایا تین بلین ڈالر لینے کیلئے ایندھن کی سبسڈی کو واپس لینا ہوگا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو ختم، بجلی کے نرخوں میں اضافہ، نئے ٹیکسوں کا نفاذ اور مالیاتی بچت کو یقینی بنانا ہو گا۔.

وفاقی وزیر نے واشنگٹن روانگی سے چند گھنٹے قبل میڈیا کے ساتھ اپنی پہلی باضابطہ بات چیت میں بتایا کہ انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے اس کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے روبرو ملاقات کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات 24 اپریل تک جاری رہیں گے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی قسط جاری ہوگی۔

مذاکرات میں آئندہ بجٹ سے متعلق بھی تجاویز زیر غور آئیں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بڑا ٹیکس ہدف مقرر کیے جانے کا مطالبہ ہوگا، امکان ہے کہ آئی ایم ایف 7 ہزار ارب ٹیکس ہدف کا مطالبہ کرے گا۔

Comments

- Advertisement -