بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف نے پاکستان کو اگلے ایک سال کے لیے نئے اہداف دے دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (21 اپریل 2026): حکومتِ پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معیشت اور گورننس میں بہتری کے لیے نئے اسٹرکچرل اہداف طے پا گئے ہیں، جن کے تحت ایک سال کے دوران مختلف شعبوں میں اہم اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے نئے اسٹرکچرل بینچ مارکس پر اتفاق کر لیا ہے، جب کہ ان اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو واضح ڈیڈ لائنز بھی دے دی گئی ہیں۔ ان اہداف کے تحت مالی، انتظامی، سماجی، توانائی اور تجارتی شعبوں میں مرحلہ وار اصلاحات نافذ کی جائیں گی، جو 2026 سے 2027 کے دوران مکمل کیے جانے کا ہدف ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ مالیاتی اہداف کے حصول کے لیے مالی سال 2027 کا بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے مطابق ترتیب دے کر منظور کیا جائے گا، جب کہ پارلیمنٹ بھی ان ہی اہداف کے مطابق بل کی منظوری دے گی۔


آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں آڈٹ کیسز کے انتخاب کا نظام عالمی سطح پر ٹیکس کیسز کے آڈٹ کے مطابق ہونا چاہیے، ان ہی ٹیکس اصلاحات کے ذریعے پاکستان بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹیکس نظام کو بہتر بنائے گا۔

پاکستان نے یورو بانڈ کا حجم 750 ملین ڈالر کر دیا

اسی طرح سرکاری خریداری کے نظام میں شفافیت بڑھانے کے لیے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) قوانین میں ترامیم کی جائیں گی، جن سے سرکاری اداروں اور سرکاری ملکیتی اداروں میں مسابقت اور شفافیت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔


گورننس کے شعبے میں بہتری کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کے قانون میں بھی اہم ترامیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ احتساب کا نظام مزید شفاف، میرٹ پر مبنی اور مسابقتی بنایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق ان ترامیم کا مقصد بدعنوانی کے خاتمے اور ادارہ جاتی احتساب کو مضبوط کرنا ہے۔


مزید برآں، نیب قوانین میں اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ سے متعلق شقیں شامل کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں