تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ دوست ملکوں کی فنڈنگ سے مشروط کردیا

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدہ دوست ملکوں کی فنڈنگ سے مشروط کردیا ، پاکستان کو پانچ ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی لازمی کرانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ دوست ملکوں کی فنڈنگ سے مشروط کر دیا گیا، وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ دوست ملکوں سے پانچ ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی لازمی کرانا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چین نے دو ارب ڈالر کی یقین دہانی کرادی ہے ، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی یو اے ای اور سعودی عرب فنڈنگ سے منسلک ہے، جتنی جلدی یو اے ای اور سعودی عرب یہ کنفرم کریں گے، اسٹاف لیول معاہدے پر بھی اتنی ہی جلدی دستخط ہو جائیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ چھیالیس دن گرزنے کے باوجود ابھی تک آئی ایم ایف سے کوئی اچھی خبر نہیں آئی۔۔ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی ہر ممکن کوشش کر چکے ہیں۔

آئی ایم ایف نے پٹرول اور آٹا پر سبسڈی دینے پر بھی تفصیلات مانگ لی ہیں، آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق ہم کسی قسم کی عوامی اسکیم جاری نہیں کر سکتے ہیں۔

وزارت خزانہ کے افسران کے منع کرنے کے باوجود ان اسکیم کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے مزید سرد مہری ظاہر کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتوار کو ایک افطار ڈنر کی تقریب میں بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات جلد طے پا جائیں گے۔۔

Comments