اتوار, دسمبر 14, 2025
اشتہار

ٹیکس چوری روکنے کیلیے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (21 نومبر 2025): وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط پر ٹیکس چوری روکنے کیلیے اہم فیصلہ کر لیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی چوری روکنے کیلیے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سگریٹ سازی میں سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چوری روکنے کیلیے 2 نئی چیک پوسٹ قائم کی جائیں گی۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق مظفر آباد سے مری اور ایبٹ آباد داخلے کیلیے کوہالہ پل پر ٹیکس حکام کی چیک پوسٹ قائم ہوگی جبکہ میر پور آزاد کشمیر سے پاکستان میں داخلے کیلیے منگلا ڈیم روڈ پر ٹیکس حکام کی چیک پوسٹ قائم ہوگی۔

حکام نے کہا کہ آزاد کشمیر میں غیر قانونی سگریٹ سازی کی پاکستان میں اسمگلنگ روکنے کیلیے چیک پوسٹیں قائم ہوں گی، پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ سازی سے سالانہ 300 ارب روپے کا ٹیکس چوری ہوتا ہے، سالانہ 40 ارب سگریٹ فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس کی چوری کر کے بنائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ جولائی میں بھی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر تمباکو کے شعبے میں 300 ارب روپے کی ٹیکس چوری روکنے کی کوششوں کا فیصلہ کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز پر شائع خبر میں ذرائع نے بتایا تھا کہ تمباکو کے پتوں کے تھریشرز یونٹس جی ایل ٹی پر ٹیکس افسران کی مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کر دیں گئی، یہ افسران ٹیکس چوری روکنے کیلیے ٹریکنگ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ تمباکو کی تیاری کے یونٹس سے غیر قانونی سگریٹ سازی کیلیے تمباکو فراہم نہیں کیا جا سکے گا، ایف بی آر نے جی ایل ٹیز کی مانیٹرنگ اور تمباکو کی ٹریکنگ کیلیے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق تمباکو تیار کرنے والی جی ایل ٹیز تمباکو کا ٹرک نکالنے سے دو پہلے آگاہ کرنے کی پابند ہوں گی، ٹرک پر اب ایس ٹریک لگایا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمباکو سے بھرا ٹرک اب صرف قانونی سگریٹ سازی میں استعمال ہو سکے گا، دوسری جانب ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سگریٹ سازی سے 300 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں