تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

آئی ایم ایف نے حکومت کے اصلاحاتی پلان کو معاشی استحکام کیلئے بہترین قرار دے دیا

واشنگٹن : ڈائریکٹرمڈل ایسٹ اورسینٹرل ایشیاڈپارٹمنٹ آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان میں جاری اصلاحاتی پلان معاشی استحکام کےلیےبہترین ہے، پہلے جائزے کےلیے رواں ماہ مشن اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمڈل ایسٹ اورسینٹرل ایشیاڈپارٹمنٹ آئی ایم ایف جہاد اظہور نے بات چیت کرتتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحاتی پلان آئی ایم ایف کی مدد سے جاری ہے، آئی ایم ایف وفد اسلام آباد میں معاشی معاملات کا جائزہ لے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی پروگرام چند سال میں ہوئے عدم استحکام کو دور کرے گااور پاکستان کی ساکھ بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

جہاد اظہور کا کہنا تھا کہ تاحال پروگرام پرپیش رفت درست سمت میں جاری ہےاس سےمتعلق مکمل طورپرکچھ کہناقبل ازوقت ہوگا ،آئی ایم ایف پلان شروع ہوئےصرف3ماہ ہوئےہیں۔

ڈائریکٹرمڈل ایسٹ اورسینٹرل ایشیاڈپارٹمنٹ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ میکرواکنامک استحکام کےلیےاسٹیٹ بینک جبکہ مالیاتی معاملات پر وزارت خزانہ نےمتعدداقدامات کیےہیں۔

جہاد اظہور کا مزید کہنا تھا کہ معاشی اصلاحاتی پروگرام شرح نمومیں اضافےکاباعث بنےگا۔

خیال رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے گزشتہ ماہ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی تھی۔ آئی ایم ایف وفد کی قیادت ڈائریکٹر مڈل ایسٹ جہاد اظہور کر رہے تھے۔

مشیر خزانہ سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات

ملاقات دوران پاکستان کی معاشی صورتحال اور قرض پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا تھا اور اس دوران مشیر خزانہ نے وفد کو معاشی استحکام کے لیے اقدامات پر بریفنگ بھی دی تھی۔

اپنی بریفنگ میں حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے، رواں سال نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ایک ہزار ارب حاصل ہونے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -