تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آئی ایم ایف نے 25 کرونا متاثرہ ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف کا اعلان کر دیا

واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے کرونا وائرس کی وبا سے متاثرہ ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے 25 ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف کا اعلان کیا ہے، اس ریلیف کا فیصلہ کو وِڈ نائنٹین کی وبا سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث کیا گیا ہے۔

جن ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے ان میں افغانستان، برکینافاسو، سینٹرل افریقن ریپبلک، چاڈ، کوموروس، کانگو، گیمبیا، لائبیریا، مڈغاسکر، موزمبیق، جزائر سلیمان، تاجکستان، یمن، نیپال اور ہیٹی بھی شامل ہیں۔ ان ریلیف ممالک میں تقریباً تمام افریقی ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف آئندہ ہفتے پاکستان کو 1.4 ارب ڈالر جاری کرے گا

یہ ریلیف غریب اور کمزور ممالک کو مدد کی فراہمی کے لیے دیا گیا ہے، ریلیف کیٹسٹرافی کنٹیمنٹ اینڈ ریلیف فنڈ کے تحت دیا جائے گا، ریلیف کا اعلان آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جارجیوا نے کیا، یہ ریلیف مذکورہ ممالک کو فوری طور پر حاصل ہوگا۔

منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ سی سی آر ٹی کے پاس 500 ملین ڈالرز موجود تھے، جس میں برطانیہ کی جانب سے 185 ملین ڈالرز، جاپان کی طرف سے 100 ملین ڈالرز، چین، نیدرلینڈز اور دیگر کی جانب سے رقوم بھی شامل ہیں۔ 1.4 بلین ڈالر کی دستیاب رقم کو بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کرسٹلینا نے بتایا کہ تقریباً 215 ملین ڈالر اگلے 6 ماہ کے عرصے میں 25 ممالک کے لیے عطیے کے طور پر استعمال کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -