دبئی: آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال آئل ایکسپورٹنگ ممالک کو پانچ سو ارب ڈالر تک کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث تیل برآمد کرنے والے ممالک کو گزشتہ سال تین سو نوے ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جو کہ آئی ایم ایف کی توقعات سے زیادہ ہے۔
آئی ایم ایف کےمطابق رواں سال یہ نقصان بڑھ کر پانچ سو ارب سے زائد ہوجانے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مسعود احمد کے مطابق اس نقصان سے برآمدی ممالک کو بجٹ خسارے اخراجات میں کمی اور دیگرمالیاتی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان نقصانات کے باعث خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی معاشی شرح نمو بھی متاثرہونے کا خدشہ ہے۔