منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

‘بجٹ منظور ہونے پر آئی ایم ایف جیت گیا عوام ہار گئی’

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ بجٹ پاس ہوگیا آپ کو اور آئی ایم ایف کو مبارکباد دیتا ہوں آج آئی ایم ایف جیت گیا اورپاکستان کی عوام ہارگئی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں عبدالاکبرچترالی نے کہا کہ اس بجٹ کےبعدعوام پرمہنگائی بم گرائےجائیں گے جب تک آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹائیں گےیہی ہو گا عوام کوخبرمل چکی ہوگی کہ 50 روپے فی لیٹرپٹرولیم لیوی دیناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کسی چیزکی کمی نہیں ہے پاکستان اسلام کےنام پربنااسلام کیخلاف قانون سازی نہیں ہو گی اللہ گواہ رہنامیں نےاس ایوان میں سودکی مخالفت کی ہے سینمازپرٹیکس ختم کیاگیامگرمساجدپرٹیکس نہیں ختم کیا گیا۔

عائشہ غوث پاشا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوداعتمادی اور خودانحصاری کی بات کر رہے ہیں آپ کریڈٹ آئی ایم ایف کودےرہےہیں ہم نےٹیکس کاپیسہ اپنےعام لوگوں کودیناہے پاکستان کےلیےسب تعاون کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں