تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عوام تیار ہوجائیں ! آئی ایم ایف کی عائد کردہ ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتہ وار بنیاد پر کیے جانے کا امکان ہے تاہم کابینہ کی منظوری کےبعدپیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل کی مدت طے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کی عائد کردہ ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری کرلی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ تبدیل ہونے کا امکان ہے ، آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردو بدل ہفتہ واربنیاد پر کیے جانے کی توقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل کی مدت طے ہوگی اور عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر عوام کو منتقل ہوگا۔

یاد رہے پی ٹی آئی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل 15 روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، پی ٹی آئی حکومت سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔

خیال رہے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے حکومت نے منی بجٹ کی شکل میں تیس ارب روپے کا نیا ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی ہے ، رواں ماہ آرڈیننس لایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -