ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

سندھ پولیس کے کچھ افسران حکومت کے خلاف سازش کررہے ہیں، امتیاز شیخ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کے کچھ افسران سندھ حکومت کے خلاف سازش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کے بغیر کوئی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں ہورہی ہے، پورے ملک میں پولیس تبادلوں پر بات نہیں ہوتی، پنجاب میں 5 آئی جی ٹرانسفر ہوگئے کسی نے کچھ نہیں کہا صرف سندھ کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیوں ہوتا ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ پولیس کے کچھ افسران سندھ حکومت کے خلاف سازش کررہے ہیں، سازش کرنے والے پولیس افسران کو سینئرز کی پشت پناہی حاصل ہے، آئی جی یا کسی افسر کو سیاست کا شوق ہے تو میدان میں آجائے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سندھ پولیس کے 2 افسران صوبائی حکومت کے فیصلوں کے خلاف ڈٹ گئے

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہی صرف یہ صورتحال پیدا کی جاتی ہے، منتخب حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کی اتھارٹی کو چیلنج کیا جاتا ہے، ایس ایس پی چار دن سے خبریں لیک کرارہا ہے، الزامات سے فرق نہیں پڑتا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان کی خدمات وفاق نے پنجاب کے لیے مانگی ہیں، سندھ کی پولیس فورس بہادر ہے، چند پولیس افسران سازش میں ملوث ہیں، چند ملوث افسران سندھ کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ شکارپور میں کوئی آپریشن نہیں چل رہا، کسی کے کہنے پر کسی پشت پناہی پر بات کی جارہی ہے، شکارپور میں جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئیں، ماورائے عدالت کیا گیا، پولیس کے خلاف قانونی کارروائیوں پر سارے ثبوت سامنے لائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں