دھماکے کی جھوٹی اطلاع دینے پر پولیس کا فوری ایکشن

پنجاب پولیس نے دھماکے کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو دھماکے کی جھوٹی اطلاع دینا شہری کو مہنگا پڑ گیا، پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر دھماکے کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی ذوہیب نصراللہ کا کہنا ہے کہ ملزم نےداتا درباراورلوئر مال میں دھماکےکی جھوٹی کالزکیں، 3روز قبل شعیب نامی ملزم نےجھوٹی کالزکیں،جس سےافراتفری پھیلی۔
ایس پی کے مطابق ملزم نےجھوٹی کالز کرنے کے بعد موبائل آف کر دیاتھا، لوکیٹر اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔