The news is by your side.

Advertisement

’کراچی کے تمام نالوں پر فوری ایمر جنسی نافذ کی جائے‘

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شادمان وگجر نالہ سمیت تمام نالوں پر فوری ایمر جنسی نافذ کی جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادمان نالے میں پیش آنے والے دلخراش اور افسوسناک واقعہ نے کراچی کے عوام کو اشک بار کر دیا حکمران بتائیں کہ شادمان ٹاون نالے پر ہونے والے واقعہ کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا سیاسی ایڈمنسٹریٹر نالے کے ارد گرد حفاظتی اقدامات نہیں کر سکتے تھے؟

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خدا کے لئے ! اہل کراچی جاگیں آپ کے لئے کوئی کچھ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے آخر کب تک ہمارے بچے ایسے نالوں میں ڈوبتے رہیں گے؟ شادمان ٹاؤن میں ہونے والا واقعہ ان کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے جو بھاری بھاری مینڈیٹ لیتے ہیں اور پھر پلٹ کر دیکھتے تک نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں 30 ہزار سے زائد ایسی عمارتیں ہیں جو ٹائم بم بنی ہوئی ہیں، ایس بی سی اے کا ادارہ صرف چند پیسوں کے لیے عوام کی جانوں سے کھیل رہا ہے تمام حکومتوں کو شرم آنی چاہئے سب نے بڑے بڑے دعوے کئے لیکن کوئی بھی کراچی میں ایک آئی ٹی یونیورسٹی تک نہیں بنا سکا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی کے عوام 24جولائی کوگھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کا میئر منتخب کریں عوام 24 جولائی کو جماعت اسلامی کو کامیاب کریں ۔ ہم کراچی کا حق اس کو دلوائے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گےنہ کسی کو بیٹھنے دیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں