لاہور : پنجاب میں انجیکشن ‘گلائیکوسٹنگ’ کا استعمال فوری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے دل کی دھڑکن خطرناک حد تک سست ہونے کے انکشاف پر الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول نے ڈائریکٹوریٹ ڈرگ کنٹرول نے ‘باجوہ فارماسوٹیکلز’ کے تیار کردہ انجیکشن "گلائیکوسٹنگ 1 ملی لیٹر” (Glycosting Injection 1 mL) کا الرٹ جاری کردیا۔
الرٹ نمبر 131/2026 جاری کرتے ہوئے انجیکشن "گلائیکوسٹنگ 1 ملی لیٹر” کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ مذکورہ انجیکشن (رجسٹریشن نمبر 085880) کے مخصوص بیچز کے استعمال سے مریضوں میں دل کی دھڑکن خطرناک حد تک سست ہونے جیسے شدید منفی اثرات رپورٹ ہوئے ہیں۔
عوامی صحت و تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے باجوہ فارماسوٹیکلز کے جن بیچز کا استعمال روکنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے ان میں BFG11، BBG12، ALG12، BGG11، GS0525، GS0625، GS0825، GS0725، اور GS0925 شامل ہیں۔
ڈرگ انسپکٹرز، فارمیسیز، ہسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ بیچز کا اسٹاک فوری طور پر الگ کر دیں اور فروخت و سپلائی مکمل طور پر بند کریں۔
عام عوام اور مریضوں کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان بیچز کا استعمال فوری طور پر روک دیں اور کسی بھی ناخوشگوار ردِعمل کی صورت میں پروونسل فارماکوویجیلنس سینٹر یا میڈیسن سرویلنس سسٹم کو فوری رپورٹ کریں۔


