امریکا ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پرلگ گئے اور چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔
۔برطانوی خام تیل کی قیمت میں باسٹھ سینٹ کا اضافہ ہوگیا، قیمت 71 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جو چھ ماہ کی بلند ترین سطح ہے، جبکہ ۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 37 سینٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 66.28 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اس کے علاوہ ٹائٹلر کروڈ فیوچرز کے سودے تقریباً 66 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی محصولات بڑھانے کی دھمکی کے بعد عالمی تیل کی طلب اور قیمتوں پر مزید دباؤ بڑھ سکتا ہے
علاوہ ازیں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے کو آیا اور یہ 5,200 ڈالر فی اونس کی سطح عبور کر گئی۔
امریکی حکام نے لبنان میں امریکی سفارتخانے کے غیر ضروری عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایات جاری کیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو ایس ایم ایس کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے، جن میں مظاہرین سے کہا گیا کہ وہ صدر ٹرمپ کے آئندہ اقدامات کا انتظار کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


