تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

گوادر مظاہرین کے مطالبات پر عمل درآمد شروع

وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر گوادر میں مظاہرین کے مطالبات پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے مطابق غیرقانونی فشنگ ٹرالرز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ ڈی ‏جی فشریز کا مرکزی دفتر گوادر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کے لیے پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے ماہی گیر بلا اجازت ‏سمندر آ جا سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گوادر میں تمام غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ اور گوادر یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی ‏تعیناتی ہوگئی، جعلی دواؤں کی روک تھام کےلیے گوادر کے تمام میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا جائے گا۔

گوادر کو آفت زدہ قرار دینے اور بقایاجات معافی کےلیے وزیراعلیٰ نےکیسکو کو خط لکھ دیا ہے۔گوادر شہر اور ‏دیگر علاقوں کوصاف پانی کی فراہمی شروع ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -