The news is by your side.

Advertisement

آزاد کشمیر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

آزاد کشمیر میں 18 روزہ لاک ڈاؤن کی معیاد پوری ہونے پر کل 9 دسمبر سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا۔

آزادکشمیر میں18روزہ لاک ڈاؤن کی معیاد آج رات 12 بجے اختتام ہورہی ہے اور اس کے بعد 9 دسمبر سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر میں کاروباری مراکز کو ایس او پیز کےتحت کھولنےکی اجازت ہوگی تاہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت منگل اور جمعہ کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

کاروباری مراکز کے اوقات صبح 7 سے رات 10 بجے تک ہوں گے جب کہ ہرقسم کےسیاسی وسماجی اجتماعات پرمکمل پابندی رہےگی، 10 سال سےکم اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے بازاروں میں داخلےپرپابندی ہوگی۔

اسی طرح سیاحوں کی آزاد کشمیر میں داخلے پر مکمل پابندی عائد رہےگی، سرکاری دفاترمیں اتوارکےعلاوہ ہفتہ کے روزبھی چھٹی ہوگی،50فیصدعملہ حاضرہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالز، پرائیویٹ کلینک اور مزارات مکمل بندرہیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں