The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

کراچی میں کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ شروع ہوگیا، مخصوص علاقوں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد مذکورہ علاقوں میں 7 بجے کے بعد سے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد شروع گیا۔

پولیس اورضلعی انتظامیہ نےمخصوص علاقوں کوبندکرنا شروع کر دیا ہے اور ان علاقوں میں پولیس نفری تعینات کی جارہی ہے۔

جن علاقوں کوبندکیاجارہا ہے وہاں کے مکینوں کو گھروں میں رہنےکی ہدایات کی گئی ہیں اور غیر ضروری گھروں سےنکلنےوالوں کےخلاف پولیس کو کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے۔

شہر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کورونا ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرکے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی تھی جس پر کمشنر کراچی نے ان تمام علاقوں کو پندرہ روز کے لیے سیل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔

لاک ڈاون سخت کئے گئے علاقے میں بغیر ماسک کے اندر اور باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، علاقے میں آنے اور جانے والوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی جب کہ گھر کے صرف ایک فرد کو باہر شناختی کارڈ دکھا کر خریداری کرنے کی اجازت ہوگی۔

ان علاقوں میں کسی قسم کی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی، مریض کے ساتھ صرف ایک تیماردار باہر جانے دیا جائے گا، بغیر وجہ کے گھر سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا جب کہ ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔

سخت لاک ڈاؤن کے دوران گورسری اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام کاروبار بند رہے گا، متاثرہ علاقوں میں انڈسٹری بھی بند رہیں گی،متاثرہ علاقوں ہوٹلز رسیٹورنٹ سے ٹیک آوے اور فوڈ ڈلیوری بھی بند ہوگی۔

دو جولائی تک پندرہ دن کے لئے شام سات سے لاک ڈاون پر عمل درآمد شروع ہوگا، ڈپٹی کمشنرز کی ذمہ داری ہوگی کے لاک ڈاون پر عمل درآمد کروائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں