تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

غیرملکیوں کیلئے بڑا اقدام! ‘سعودی عرب میں داخل نہیں ہوسکتے’

ریاض: سعودی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے ‘قدوم’ ایپ متعارف کرائی ہے، تارکین وطن کو مملکت میں داخلے لیے اس پلیٹ فارم پر خود کو رجسٹر کرنا لازمی ہوتا ہے بصورت دیگر انہیں سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قدوم پورٹل پر رجسٹریشن نہ ہونے کی صورت میں غیرملکی سعودی عرب میں داخل نہیں ہوسکتے، اس ایپ کے ذریعے سعودی وزارت داخلہ تارکین وطن کی صحت کا ڈیٹا حاصل کرتی ہے۔ قدوم پر ویکسینیشن کی معلومات بھی درج کرنا لازم ہے۔ غیرملکیوں کو مملکت آنے سے قبل ہی اس پلیٹ فارم پر مصدقہ معلومات اپ لوڈ کرنا پڑے گی۔

قدوم کی اہمیت

اس آن لائن پلیٹ فارم کے اجرا کا مقصد غیرملکیوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرنا اور آنے والوں کو بہتر انداز میں امیگریشن کی سہولت فراہم کرنا ہے، مختلف کیٹگریز میں شامل تارکین وطن کو مملکت آنے سے 72 گھنٹے قبل خود کو قدوم پورٹل پر رجسٹر کرنا ہوگا۔

یہ آن لائن پلٹ فارم کن کے لیے ضروری ہے؟

وہ افراد جنہیں لازمی خود کو قدوم پر رجسٹر کرنا ہوگا ان میں وزٹر ویکسین یافتہ، وزٹرغیر ویکسین یافتہ، میڈیکل وزٹر، مقیم ویکسین یافتہ، مقیم غیر ویکسین یافتہ، سعودی شہریوں کے گھریلو ملازمین شامل ہیں۔ مذکورہ زمروں میں شامل تارکین کے لیے لازمی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

قدوم میں رجسٹریشن کے بغیر امیگریشن کی کارروائی ہونا ممکن نہیں اس لیے بہتر ہے کہ مملکت آنے سے قبل تارکین اپنی ویکسینیشن کی معلومات ’قدوم پورٹل ‘ میں درج کرنے کے لیے خود کو رجسٹر کرالیں۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار

قدوم ایپ پر رجسٹریشن کی سہولت ابشر کے ہوم پیج پر موجود ہے جسے کلک کرنے کی صورت میں قدوم پورٹل کا پیج کھل جائے گا جس کے بعد امیدوار اپنی کیٹگری میں جاکر ضروری معلومات درج کرے، اقامہ یا پاسپورٹ نمبر کے اندراج کا آپشن بھی آئے گا۔ مکمل اور مصدقہ معلومات دینے کی صورت میں رجسٹریشن ہوجائے گی۔

قدوم پر رجسٹریشن کی شرائط

اس پلیٹ فارم پر خود کو رجسٹر کرنے کے لیے سعودی اقامہ ہولڈر کا مملکت سے باہر ہونا ضروری ہے۔ توکلنا ایپ پر اسٹیٹس بھی مطلوبہ ہونا چاہیے یعنی جو حکومت کی شرط ہے۔

شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ غیرملکی اپنی رجسٹریشن مملکت آنے سے 72 گھنٹے قبل کرائے، غلط معلومات ہونی کی صورت میں قانون چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ سعودی عرب میں اقامہ ہولڈر غیر ملکی کارکن (مرد یا خاتون) کے ہمراہ مرافق کے طور پر رہنے والوں کا اندراج درخواست گزار کے ساتھ کیا جائے گا۔

اسی طرح اقامہ ہولڈر کے 18 برس سے کم عمر بچوں کا اندراج ’مرافقین‘ کے طور پر کیا جائے، سعودی شہریوں کے ہمراہ سفر کرنے والے گھریلو ملازمین کا اندراج آجر کی درخواست کے ساتھ مرافقین کے طور پر ہوگا، مملکت آنے سے قبل ’توکلنا‘ ایپ انسٹال کی جائے اور سعودی عرب پہنچنے کے بعد اس میں رجسٹریشن مکمل کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -