تازہ ترین

کیمیکل زدہ پھل کی درآمد! حکام نے خبر کو افواہ قرار دیدیا

ریاض : سعودی حکومت نے کیمیکل سے آلودہ اسٹرابیری کی درآمدات کی اطلاعات کو من گھڑت اور جھوٹ قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی ڈرگ اینڈ فوڈ اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر کیمیکل والی اسٹرابیری کی درآمد کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مملکت میں تازہ پھل اور سبزیوں کی درآمد کیلئے ضوابط مقرر ہیں۔

سعودی حکام نے کہا کہ مقررہ ضوابط کی بنیاد پر ہی پھل اور سبزیوں کی درآمد ہوتی ہے اور یہ ضوابط تمام جی سی سی ممالک میں لاگو ہوتے ہیں۔

اسی لیے کسی بھی خلیج ریاستوں میں کیمیکل یا رنگ زدہ پھلوں یا سبزیوں کی درآمد پر پابندی ہے۔

Comments