تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ماں اور بیٹی کی اہمیت، انتقال کے بعد کیا ہوا؟ محسن عباس کا معنی خیز بیان

لاہور : اداکار محسن عباس حیدر نے ماں کے انتقال سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ماں کے انتقال سے دل پر ایک زخم لگا جس سے خون رستا رہا لیکن بیٹی کی پیدائش نے اس پر مرہم رکھا۔

زندگی میں ماں اور بیٹی کی کیا اہمیت ہوتی ہے اداکار محسن عباس حیدر سے ایک انٹرویو کے دوران بتادیا، پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و گلوکار محسن عباس نے کہا کہ میں نے اندر جو کمی اور خامی ہے وہ میری وجہ سے ہے، معاشرے سے مجھے وہ برائیاں سیکھائیں ہیں یا میں نے اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے اپنائی ہیں۔

کوئی بھی ماں نہیں چاہتی کہ اس کا بیٹا بے ادب ہو مجھ میں کہیں بھی کوئی اچھائی ہے، کچھ ادب ہے اور جتنے بھی گن ہیں وہ سب میری ماں کی وجہ سے ہے لیکن کچھ اگر کہیں کچھ اکٹر نظر آتی ہے زبان میں کڑواہٹ نظر آتی ہے تو وہ مجھے میرے اکیلے پن اور معاشرے نے سیکھائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دو سال قبل میری ماں کے انتقال سے میرے دل پر ایسا زخم لگا جس سے مسلسل خون رستا رہا اور میں بلکل تنہا ہوگیا تھا لیکن میری بیٹی کی پیدائش نے میرے زخم پر مرہم رکھا۔

جب بیٹی آئیں میری زندگی میں تو میں نے ان کی تصویر کے ساتھ یہی لکھا تھا کہ ’مجھے دوبارہ جینے کی وجہ مل گئی ہے‘ لیکن بیٹی کے انتقال نے میری زندگی کو روک دیا ہے، اسکے انتقال کے بعد سے میری زندگی ایسی ہی گزر رہی ہے جس میں کسی آنے اور جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Comments

- Advertisement -