تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سراج الحق کا پی ڈی ایم کو اہم مشورہ

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پیپلز پارٹی قائدین کےدرمیان ملاقات کی اندرونی کہانی ‏سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نےآئندہ الیکشن میں تعاون پراصولی اتفاق کرلیا ‏ہے، پیپلزپارٹی کےپی، سندھ بالخصوص میں انتخابات میں جماعت اسلامی کاتعاون چاہتی ہے جب ‏کہ جماعت اسلامی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی حمایت کیلئے پیپلزپارٹی کو یقین دہانی ‏کروائی ہے۔

ملاقات کے دوران سراج الحق کا بلاول بھٹو سے مکالمہ ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ‏سینیٹ میں پیپلزپارٹی ارکان کی تعدادزیادہ ہے جس کے ارکان کی تعداد زیادہ ہے، اپوزیشن کا حق ‏اسی پارٹی کاہے۔

سراج الحق نے پی ڈی ایم کو لانگ مارچ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کو لانگ ‏مارچ سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، عمران خان کوبھی مشورہ دیاتھاکہ لانگ مارچ اوردھرنےکافائدہ ‏نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ لانگ مارچ ،دھرنے سےتیسری قوت کوفائدہ ،جمہوریت کونقصان ہوتاہے پھر ‏بھی لانگ مارچ پربضد ہیں تو ہم ان کواٹھانے کےلیےبھی جائیں گے۔ سراج الحق کے جملےپر ‏محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔

دونوں جماعتوں کےدرمیان آئندہ آنے والےدنوں میں مزیدرابطےہوں گے، اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ‏کابھی جائزہ لیاجائےگا۔

Comments

- Advertisement -