تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی محکمہ ٹریفک کا ڈرائیوز کو اہم مشورہ

ریاض: شاہراہوں پر گاڑی اچانک خراب ہوجانے کی صورت میں سعودی محکمہ ٹریفک نے ان اہم مشوروں پر عمل کیجئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک کی جانب سے شاہراہوں پر اچانک گاڑی خراب ہونے کی صورت میں ڈرائیور کو اہم مشورے دیتے ہوئے کہا کہ پہلے گاڑی کو سڑک کنارے پارک کرے اور پھر ایمرجنسی تکون کا اشارہ گاڑی کے پیچھے رکھ دے۔

محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر اکاوٗنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ انتباہی لائٹ بھی آن کردی جائے اور گاڑی کے پیچھے یا سامنے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ہر گاڑی کے ڈرائیور کا فرض ہے کہ وہ گاڑی کو سڑک پر لانے سے قبل اچھی طرح سے چیک کرے تاکہ سڑک پر آنے کے بعد ٹریفک میں تعطل کا باعث نہ بنے۔

Comments

- Advertisement -