The news is by your side.

Advertisement

وسیم اکرم، معین خان اور راشد لطیف کے اہم مشورے!

لاہور: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر سابق کرکٹرز کا ایک بار پھر ردعمل سامنے آیا جس میں انہوں نے کھلاڑیوں اور قومی کرکٹ بورڈ کو اہم مشورے دیے ہیں۔

اس حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے فیصلے سے جتنی مایوسی سب کو ہے اتنی ہی مجھے بھی ہے، سب کو مل کر ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ قومی کرکٹ اسکواڈ کی حمایت کرنی ہے، ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی تو سب ٹیمیں ان کے پیچھے بھاگیں گی۔

ادھر راشد لطیف نے کہا پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے تھا، میرے خیال سے پی سی بی کو نیوزی لینڈ سے دوبارہ رابطہ کرنا چاہیے۔

معین خان کا ردعمل میں کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے، عالمی سطح پر بھی اس فیصلے کی مذمت کی گئی ہے، پی سی بی اور عوام نے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئےبہت محنت کی۔

دوسری جانب انگلیش پلیئرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی میں ہمارا کردار نہیں، دورہ پاکستان کے فیصلے پر ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا، ہم سے تو یہ بھی نہیں پوچھا گیا کہ کیا آپ سفر کریں گے، ہمیں تو دورہ منسوخ کرنے کے بعد بتایا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں