لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلیئرز ایجنٹ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ ایجنٹ بننے کے خواہش مند افراد 5اگست تک درخواست دے سکتے ہیں۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کی معاونت کے لیے ایجنٹ رکھنے کا آپشن متعارف کروایا تھا۔اس اقدام کا مقصد ایجنٹ بن کر کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔
پی سی بی نے پلیئرز ایجنٹ کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے اور ایجنٹ بننے کے خواہشمند افراد 5 اگست تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
درخواست پاکستان کرکٹ بورڈ کو بذریعہ ای میل بھیجی جاسکتی ہے۔5اگست کے بعد پی سی بی ایجنٹس کی اہلیت کا جائزہ لے گا۔
پی سی بی پہلے سے متحرک ایجنٹس سے معاہدوں میں توسیع کا جائزہ بھی لے رہا ہے اور حتمی فیصلہ کرنے میں کچھ عرصہ لگے گا۔