تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب آنے والوں کے لیے اہم اعلان

ریاض: سعودی عرب میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی(زاتکا) نے اعلان کیا ہے کہ مملکت آنے والے اگر اپنے ساتھ 25 سے زائد سگریٹ کے پیکٹ لائیں گے تو انہیں کسٹم فارم جمع کرانا ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب آنے والے 25 سے زیادہ سگریٹ کے پیکٹ لائیں تو کسٹم فارم جمع کرائیں۔ زاتکا نے مسافروں پر یہ نئی پابندی عائد کی ہے۔

زاتکا نے یہ بھی کہا ہے کہ مملکت آنے والے اگر اپنے ہمراہ 3 ہزار ریال سے زیادہ مالیت کے تحائف، نجی سامان یا اتنی رقم کے مساوی غیرملکی کرنسی میں سامان لائیں تو اس حوالے سے انہیں بھی کسٹم فیس ادا کرنا ہوگی اور کسٹم فارم پر کرکے جمع کرانا ہوگا، قوائد وضوابط کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔

سعودی عرب میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کوئی مسافر مقررہ حد سے زائد سامان لائے اور کسٹم فارم بھی جمع نہ کرائے تو ایسی صورت میں بھاری جرمانہ ہوگا اور سامان بھی ضبط کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعلقہ ادارے نے مسافروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ خلیجی ممالک کے مشترکہ قوانین کے مطابق اپنی قیمتی اشیا کے بارے میں محکمہ کسٹم کو مطلع کریں۔

Comments

- Advertisement -