تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پاکستانی قونصل خانہ دبئی کا اہم اعلان

دبئی: پاکستانی قونصل خانے نے وطن واپس جانے والے پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بروز پیر سے ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز ہو جائے گا۔

دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کے مطابق ایئر لائنز اور ٹریول ایجنٹس کل سے وطن واپس جانے والے پاکستانیوں کی بکنگ شروع کریں گے۔

قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا کل سے شیڈول آ رہا ہے جب کہ یواے ای کی دیگر ایئرلائنز بھی محدود آپریشن کر رہی ہیں۔

ان کے مطابق 141پرواز وں سے30ہزار سے زائدپاکستانی وطن واپس گئے، ضرور ت مند561 افراد کو مفت ٹکٹس فراہم کیے گئے۔

قونصل جنرل احمد امجد علی نے بتایا کہ کورونا وبا میں 17ہزار راشن بیگز 460 افراد کو کھانا اور رہائش دی، دل کھول کر ساتھ دینے والوں کے شکرگزار ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار اور وطن واپس آنے کے خواہش مند افراد کے لیے حکومت نے خصوصی اقدامات کیے اور اس سلسلے میں دبئی قونصل خانہ بھرپور تعاون اور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Comments

- Advertisement -