تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن سے متعلق پی سی بی کا اہم اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا کہ تمام کلبز 24 مارچ تک آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں، فی کلب رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق صرف کلبز کے صدور ہی رجسٹریشن کےلیے درخواستیں دے سکتے ہیں، کلبز کی رجسٹریشن کا یہ عمل پی سی بی کمیٹی کی جانب سے ا سکروٹنی کے بعد مکمل ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کی رقم نجی بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 ملتوی ہونے کے معاملے پر فرنچائزر کے مطالبے پر پی سی بی نے سرخم تسلیم کرلیا ہے اور بقیہ میچز کے حوالے سے اہم اجلاس رواں ہفتے ہی طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہائی پرفارمنس کیمپ، پی سی بی کا اہم فیصلہ

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کےحوالے سے پی سی بی نے اہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے، اجلاس میں پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز رمضان سے پہلے یا بعد میں کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پی ایس ایل فرنچائز نے معاملات کا ازسر نو جائزہ لینے مطالبہ کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ اہم معاملات میں مشاورت نہیں کی جاتی، کرونا پروٹوکولز پر بھی فرنچائز سے بات نہیں کی گئی، معاملات سے دور رکھنے کی وجہ سے صورت حال خراب ہوئی۔

فرنچائز کا شکوہ تھا کہ کسی بھی معاملے پر منصوبہ بندی کرنی ہو تو فرنچائز کو دور رکھا جاتا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تحمل سے فرنچائز کی بات سنی اور فرنچائز کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں فرنچائز کو شکایات کا موقع نہیں ملے گا۔

اجلاس میں پی ایس ایل کو پاکستان میں ہی مکمل کروانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، پاکستان کے علاوہ کہیں اور میچز کرانے کے آپشن پر بات نہیں کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر پی ایس ایل کے کچھ کھلاڑیوں میں کرونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے باعث فوری طور پر پی ایس ایل کے بقیہ میچز مؤخر کردئیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -