تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم اعلان

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ جلد ہی ریاض میں دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹریل سٹی قائم کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے اٹلی کے سابق وزیراعظم میتھیو رینزی سے ریاض میں مستقبل کی سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریاض میں دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹریل سٹی قائم کی جائے گی، ریاض دنیا کے 10 طاقتور ترین اقتصادی شہروں میں سے ایک ہوگا۔

سعودی ولی عہد نے ریاض سے متعلق نئی حکمت عملی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے دیگر شہروں کے لیے بھی ایسی ہی حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض شہر تیل کے علاوہ سعودی عرب کی پچاس فیصد اقتصادی آمدنی کا ذریعہ ہوگا، ریاض میں نئی آسامیوں کی لاگت کسی اور شہر کے مقابلے میں تیس فیصد کم ہوگی، ریاض میں بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کے لیے لاگت سعودی عرب کے دیگر شہروں کے مقابلے میں 29 فیصد کم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ریاض کا بنیادی ڈھانچہ شاہ سلمان کی پچاس سالہ کارکردگی کے باعث نہایت شاندار ہے۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض سعودی عرب میں شرح نمو کا بنیادی ستون ہے، ہم 2030 تک ریاض کی آبادی 15 سے 20 ملین تک پہنچانے کی کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ ریاض بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے دنیا کے دس بہترین شہروں میں سے ایک ہے-

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض سعودی عرب میں اقتصادی، صنعتی اورسیاحتی شرح نمو کے لحاظ سے شاندار مواقع رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاض کی حکمت عملی سعودی عوام ہی نہیں دنیا بھر کے لیے حیران کن ہوگی، ریاض کی ماحولیاتی صورتحال بہتر بنانے کے لیے محفوظ قدرتی جنگل تک کی اسکیمیں تیار کی جارہی ہیں، مملکت میں متعدد ماحولیاتی منصوبے نافذ کیے جائیں گے جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -