جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

رمضان میں مساجد اور تراویح سے متعلق حکومت کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت مذہبی امور نے ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوران مساجد بند نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رمضان میں مساجد بند نہیں ہوں گی ‏معمول کے مطابق رمضان میں مساجد پانچ وقت نماز اور تراویح کیلئےکھلی رہیں گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح 20 نکاتی احتیاطی تدابیر کےساتھ عبادات کی ‏اجازت ہوگی۔

گزشتہ روز علامہ طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کرونا وبا کی ‏پہلی لہر کے دوران ہم نے پچھلے سال بھی مساجد کو کھلے رکھا، پاکستان کے حالات پہلے سے ‏بہتر ہیں، اس سال بھی فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد کھلی رہیں گی اور ایس اوپیز ‏کیساتھ نماز تراویح کی ادائیگی بھی ہوگی۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ حکومت مساجد بند کرنے جارہی ہے، اس ‏طرح کا کوئی اقدام زیر غور نہیں ہے، دیگر ممالک کے نسبت سب سے زیادہ پاکستان کی مساجد ‏میں ایس او پیز پر عمل کیا گیا ہے، ایک بار پھر عوام الناس سے اپیل ہے کہ عبادات کے دوران ‏احتیاطی تدابیر استعمال کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں