وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونے سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
Class 9 and 11 exams will take place according to the time table of the respective boards. No truth in rumours that they will not be held
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 5, 2021
وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ 9 اور 11 کلاس کے امتحانات متعلقہ بورڈز کے وقت کے مطابق لیے جائیں گے۔
قبل ازیں کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات کے حوالے سے وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اے لیول کے امتحانات شیڈول کےمطابق لئےجائیں گے جب کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات دیگر جماعتوں کے امتحانات سے پہلے لیے جائیں گے۔
امتحان مختصر کرنے، لازمی کے بجائےصرف اختیاری مضامین کے پیپر لینےکی تجویر پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ امتحانات کی تاریخوں اور طریقہ کار سے متعلق حتمی فیصلہ عید کے بعد کیا جائے گا۔