تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھولنے سے متعلق اہم اعلان

صوبے میں کورونا کیسز میں کمی آنے پر پنجاب کے تمام نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھولنے کا ‏فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیر نے مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق میڈیکل ‏یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز، ڈینٹل کالجز ، آئیڈ ہیلتھ سائنسز اسکول 27 مئی سے کھولے جائیں گے۔

کورونا ایس او پیز کے تحت میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ‏تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئر بی ڈی ایس لے طلبہ کلاسز میں آسکیں گے۔

فائنل ایئر ایم بی بی ایس کے طلبہ بھی میڈیکل کالجز میں جا سکیں گے۔ مراسلہ میں ہدایت کی ‏گئی ہے کہ تمام طلبہ کو سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کلاس میں بٹھایا جائے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے کورونا سے کم متاثرہ 11 اضلاع میں اسکولز کھولنے کا اعلان کیا ‏تھا۔ کورونا کیسز کے 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں اسکول 24 مئی سے ‏کھل گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چکوال، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال، شیخوپورہ، ‏‏سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، جہلم اور راجن پور میں بھی 24 مئی سے اسکولز کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے 11 اضلاع میں اسکولز 50 فیصد طلبا کے ساتھ 4 روز کھلیں گے۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے 5 فیصد سےکم والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ‏‏کرتے ہوئے ‏اعلان کیا تھا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد لیے جائیں گے۔ پیشہ ‏‏ورانہ اور ‏غیرپیشہ ورانہ امتحانات وزارت تعلیم کی سفارش پر منعقد ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -
حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں