جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

اسکولز بند کرنے کے حوالے سے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں اسکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کے حوالے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں پنجاب کے وزیرتعلیم نے واضح کیا کہ ابھی اسکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، 23نومبر کو انٹر پراوونشل وزرائے تعلیم کانفرنس کا دوبارہ انعقاد ہوگا جس میں مزید غور کیا جائے گا۔

مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ کروناوائرس کے حوالے مکمل صورت حال کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا، کرونا صورت حال کو مدنظر رکھ کر ممکنہ فیصلوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے اجلاس میں کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نومبر سے جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تجویز دے دی گئی۔

نومبر سے جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ، اہم خبر آگئی

کرونا کیسز کے باعث وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس این سی اوسی میں جاری ہے ، صوبائی وزرائے تعلیم بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہیں جبکہ این سی اوسی اور وفاقی و صوبائی محکمہ صحت کے حکام بھی موجود ہیں۔

دوران اجلاس تعلیمی اداروں سے متعلق اب تک کوئی حتمی فیصلہ اور اعلان سامنے نہیں آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں