تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب میں طلبا سے متعلق اہم اعلان

ریاض: سعودی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال سے 3 سمسٹر ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ مملکت میں نئے تعلیمی سال سے تین سمسٹر ہوں گے اور ہر سمسٹر 13 ہفتوں کا ہوگا۔

سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے وزارت تعلیم کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس حوالے سے بتایا اور صحافیوں کو تعلیمی شعبے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، نصاب میں نئے مضامین شامل کیے جا رہے ہیں جبکہ موجودہ مضامین میں بہتری لائی گئی ہے۔

سعودی عرب میں اہم اعلان

انہوں نے بتایا کہ کورونا صورت حال اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد طلبا کے تعلیمی دنوں میں اضافہ کیا ہے، نئے تعلیمی سال میں طلبہ کی حاضری ہوگی، تعلیمی عملہ یکم اگست سے پہلے ویکسین لگوا لے۔

ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے کہا کہ ہر سمسٹر کے بعد ایک ہفتہ چھٹی ہوگی جبکہ پورے سال میں طلبہ کو 12 چھٹیاں دی جائیں گی، نیا تعلیمی سال 21 محرم 1443 بمطابق 29 اگست 2021 سے شروع ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ تعلیمی سال ہمارے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوا۔

Comments

- Advertisement -