ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

کل چھٹی سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ترجمان کمشنر آفس نے کہا ہے کہ بعض میڈیا چینلزکی جانب سے کل کی چھٹی کی خبر درست نہیں، کل تمام تعلیمی ادارے، مارکیٹ اور دفاتر معمول کےمطابق کھلیں گے۔

ترجمان کے مطابق انسداد اسموگ کیلئے بدھ کی چھٹی کا اطلاق پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد آئندہ ہفتے سے ہو گا جب کہ تعلیمی اداروں و دفاتر میں ورک فرام ہوم کی تجویز پنجاب حکومت کو پیش کی جائے گی۔

ترجمان کمشنر لاہور آفس نے کہا کہ اسموگ کے تدارک کیلئے حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

انسداد سموگ کیلئے لاہور انتظامیہ کی اپیل پر تاجر تنظیموں نے بدھ کو مارکیٹس مکمل بند رکھنے کی حمایت کردی۔

لاہور ٹریڈرز نے لاہور انتظامیہ کو انسداد سموگ کیلئے کھل کر اپنی تجاویز و مسائل سے آگاہ کیا، تاجران نے شجرکاری، پارکنگ دستیابی، تجاوزات خاتمہ اور مارکیٹس کے اوقات پر تجاویز سے آگاہ کیا۔

تاجروں نے انسداد سموگ کیلئے تاجران نے ہول سیل مارکیٹس اور ریٹیل مارکیٹس کے اوقات مختلف رکھنے کی تجویز دے دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں