تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی کے اہم اعلانات

وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی نے پنجاب بھر میں کاروبار کے اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے تاجر برادری کو ریلیف دینے کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری مراکز، مارکیٹس ،دکانیں اتوار کو بھی کھلی رہیں گی۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں کاروباری مراکز، مارکیٹس، دکانوں کیلئے اتوار کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے دکانوں کیلئےرات 9 بجے کاروبار کی بندش کی پابندی بھی ختم کر دی ہے، کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور دکانوں پر اوقات کار کی پابندی نہیں ہوگی۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ تاجر برادری کو ریلیف دینے کیلئے پارکنگ مسائل بھی حل کریں گے ن لیگ نے بڑا پروپیگنڈا کیا کہ شہباز شریف آئے گا تو ہوا بدل جائے گی ہوا تو نہیں بدلی بلکہ شہباز شریف کے آنے سے مہنگائی کا طوفان آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے تو تاجروں پر ہی بجلی گرا دی ن لیگ نے پارکنگ مافیا کو بھی پروان چڑھایا علم ہے کس نے پارکنگ مافیا کی سرپرستی کی اور کتنے کماکر گیا پارکنگ مافیا کو ختم کروں گا پارکنگ کی آمدن کا 30 فیصد تاجروں کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا جب کہ مارکیٹوں میں ریسکیو 1122 کے سنٹر بنانے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -